Thursday, 13 February 2020

کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نےہے کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے، ہمارے کشمیری بھائیوں کو حالیہ بھارتی اقدامت سے بہت نقصان ہوا ہے، ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے، پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ایف اے ٹی ایف میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

رجب طیب اردوان نےکہا کہ  پاکستانی کی خطے میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ترکی کے سرمایہ کاروں کے بڑے گروپ کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے،انہوں نے اپنے پیٹ کاٹ کرکے ہماری مدد کی جسے کبھی نہیں بھول سکتے، ہم ترکی کیلئے سجدےمیں دعائیں کرنے والوں کیسے فراموش کر سکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے، ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

Wednesday, 12 February 2020

ائرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے یا ایئر فورس میں سے ایک میں رہنے کا آپشن دیں

 چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ ائرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے یا ایئر فورس میں سے ایک میں رہنے کا آپشن دیں۔
سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی آئی اے ارشد ملک کی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی تو حکومت اور پی آئی اے نے رپورٹس جمع کرائیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اور پی آئی اے کی رپورٹس لگتا ہے ایک ہی بندے نے بنائی ہیں جن میں صرف ایئر مارشل صاحب کی تعریفیں کی گئی ہیں۔ پی آئی اے بورڈ کے وکیل نے کہا کہ ارشد ملک کی تقرری کیلئے شفاف طریقہ کاراپنایا گیا ہے۔

کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے

اسلام آباد:  ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ہے کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ...